بجلی

رواں ماہ سے بجلی مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت نے دیگر اشیاء کی طرح رواں ماہ سے بجلی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے