پاکستان روس

سستے تیل اور ایل این جی کا حصول، پاک روس مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور روس کے درمیان سستے تیل اور ایل این جی کے حصول کیلئے مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کے تین روزہ مذاکرات کے پہلے روز ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں روس سے سستے تیل کی خریداری سمیت ایل این جی کے حصول اور کراچی سے قصور تک پاک اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر پر کام شروع کرنے سمیت دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات کے پہلے روز مختلف شعبوں میں تکنیکی مشاورت کی گئی، پاکستان آنے والے 80 رکنی وفد کی قیادت روسی وزیر توانائی کررہے ہیں۔ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے تین روزہ مذاکرات میں سب سے اہم ایجنڈا پیٹرولیم ڈویژن کا ہے، جس میں روس سے خام تیل پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری کیلئے قیمت اور مقدار سمیت ٹرانسپورٹیشن معاملات کو طے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے