اسکول

سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت اٹھارہ جولائی سے یکم اگست تک سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ فیڈرل ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلبا کو ہونگی اور اساتذہ کو نہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے اسکولوں میں پہلی سے ساتویں جماعت تک اسکولوں کی سطح پر امتحان لینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آٹھویں جماعت کا امتحان بورڈ کی سطح پر ہوگا جس کا شیڈول آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں بھی تعلیمی ادارے بشمول اسکول کھل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے