طلال چوہدری

سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کورکمانڈر، حساس عمارتوں اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تینوں بہینں وہاں موجود تھیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کور کمانڈر کے باہر ان کے لیڈر دیکھے جا سکتے ہیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، ان کی سیاست ہمیشہ سے جلاﺅ گھیراﺅ پر مبنی رہی ہے، انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، پارلیمنٹ ہاﺅس کا گیٹ توڑا، یہ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاﺅں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی! مشروط معافی مانگنے سے بہتر ہے کہ غیرمشروط معافی مانگ لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے