ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری

امریکی محکمہ خارجہ کا بیان جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متصادم ہے۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے متعلق جاری بیان متنازعہ حیثیت سے متصادم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مقبوضہ کشمیر کے متعلق امریکی بیان کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متصادم اور منافی بیان دے دیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لئے بھارت پر زور ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے حقائق کے برعکس ٹوئٹ کی جس میں ”بھارت کا جموں کشمیر” لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے