واٹس ایپ

ڈھائی دن تک واٹس ایپ میں میسج ڈیلیٹ کرنا ممکن 

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی چیٹ ونڈو سے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے۔ مگر ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ بھیجے جانے والے میسج کو محدود وقت میں ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق اب کسی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صارفین کے پاس زیادہ وقت ہوگا۔ اب تک ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کے ذریعے کسی میسج کو 68 منٹ میں ڈیلیٹ کرنا ہوتا تھا۔ مگر اب اس حد کو بڑھا کر 2 دن 12 گھنٹے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میٹا کی زیرملکیت ایپ نے یہ اعلان ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اس کی آزمائش کئی ماہ سے ہورہی تھی مگر اب جاکر اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے