پشاور سانحہ

سانحہ پشاور کے مزید پانچ زخمی جاں بحق، شہداء کی تعداد 62 ہوگئی

پشاور (پاک صحافت) گزشتہ روز پشاور کی قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ ایل آر ایچ میں دھماکے کے 37 زخمی زیر علاج ہیں۔ زیر علاج زخمیوں جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک کو فارغ کردیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار ہے، تاجر تنظیموں کی جانب سے کئے گئے اعلان کے بعد شہر کی اہم مارکیٹیں اور بازار بند ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اب تک 27 افراد کو سپرد خاک کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے