گوگل

آپ کے اکاؤنٹ تک ہیکرز نے رسائی حاصل کی ہے یا نہیں، گوگل نے جاننے کا طریقہ بتا دیا

نیو یارک (پاک صحافت) حالیہ سالوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیکنگ کے بے شمار حملے ہوئے جن میں ان پلیٹ فارمز کے صارفین کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات چوری کی گئیں۔ گوگل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں اربوں آن لائن اکاﺅنٹس کے پاس ورڈز اور دیگر معلومات چوری کی جا چکی ہیں اور یہ معلومات ڈارک ویب پر فروخت کی لیے وقتاً فوقتاً پیش بھی کی جاتی رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آپ لوگ کیسے معلوم کریں کہ آپ کے اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ اور دیگر معلومات ہیکرز نے چوری کی ہیں یا نہیں؟ اب گوگل نے اس کا بھی ایک انتہائی آسان حل مہیا کر دیا ہے۔ دی سن کے مطابق گوگل کی طرف سے ایک ’ٹول‘ متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی انٹرنیٹ صارف معلوم کر سکتا ہے کہ اس کے آن لائن اکاﺅنٹس ہیکرز کا نشانہ بن چکے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ گوگل کی طرف سے یہ ٹول دراصل ’کروم براﺅزر ایکسٹینشن‘ کی صورت میں بنایا گیا ہے۔ جو صارفین اس ایکسٹینشن کو گوگل کروم براﺅزر میں انسٹال کر لیں گے اور پھر اپنا جو بھی آن لائن اکاﺅنٹ کروم براﺅزر میں سائن ان کریں گے تو یہ ایکسٹینشن خود بخود انہیں بتا دے گی کہ ان کا اکاﺅنٹ کمپرومائز ہو چکا ہے یا نہیں اور انہیں پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ ایکسٹینشن کا نام ’پاس ورڈ چیک اپ‘ (Password Checkup)ہے جسے گوگل کروم براﺅزر صارفین مفت میں استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے آن لائن اکاﺅنٹس کی سکیورٹی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے