رانا ثناءاللہ

سابق حکومت نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا اس لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق نااہل حکومت نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا اس لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمٹمنٹس پوری کرنا ہوں گی۔ وزیراعظم نے کبھی یہ نہیں کہا قیمتیں بڑھانے کے فیصلے اچھے ہیں، قیمتیں بڑھانے کے فیصلے مجبوری ہیں کوئی اس کی تائید نہیں کرسکتا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ٹیم نے بھی آئی ایم ایف سے قیمتوں میں ریلیف کی بات کی تھی، آئی ایم ایف نے کہا حکومت پاکستان کو ہم سے کی گئی کمٹمنٹ کو قبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا اس لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے