مولانا فضل الرحمن

سائفر اور سازش کی باتیں کرنیوالا عمران اب امریکا سے تعلقات چاہتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ سائفر اور سازش کی باتیں کرنے والا عمران اب امریکا سے تعلقات چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر اور سازش کی باتیں کرنے والا عمران خان اب امریکا سے تعلقات چاہتا ہے، امریکا میں عمران خان کے لیے لابنگ کی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ استعفے کی باتیں بلیک میلنگ کا حصہ ہیں، استعفوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے، پی ٹی آئی ملک میں تخریب کاری چاہتی ہے اور عمران خان ملک میں مزید مشکلات پیدا کرنے کا سوچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان جلد تجارت کا جنکشن بنے گا، وزیراعظم شہباز شریف علاقے کے لیے اسی ماہ منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے