احسن اقبال

عمران نیازی کو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عبرتناک شکست دیں گے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عبرتناک شکست دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں، تاریخ کیوں دیتے ہیں، یہ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہیں۔ عمران خان ملک میں بے یقینی قائم رکھنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، عمران خان کے وزراء کہتے تھے کہ اللّٰہ کا شکر ہے حکومت چلی گئی ورنہ پتھر پڑتے، وزیراعظم چین جا رہے تھے تو عمران خان نے دھرنے کا اعلان کر دیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیلاب کی تباہی میں لگے رہے، عمران خان امداد روکنے کی کوشش کرتے رہے، ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے تھے، عمران خان سبوتاژ کرنے میں لگے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 جنوری کو پوری دنیا پاکستان کی مدد کیلئے اکٹھی ہو رہی ہے، عمران خان یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام ہے، ہماری تجربہ کار ٹیم ہے، خان صاحب کے ڈیفالٹ کیے پاکستان کو بچا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے