اعظم سواتی

ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا، وزیر ریلوے کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے ملازمین کا اورٹائم بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کا ہے کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں،  ان کا کہا کہنا ہے کہ ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کینٹ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ 50 سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے لیکن ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے۔ اعظم سواتی  نے یہ بھی اعلان کیا کہ  اب ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ   قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں، اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔ آخر میں انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے،  ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا، اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے