روسی ویکسین جلد پاکستان میں دستیاب ہوگی

روسی ویکسین جلد پاکستان میں دستیاب ہوگی

کراچی(پاک صحافت) پاکستان میں روسی ویکسین کے حوالے سے ایک مقامی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ  ایک سے دو ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپٹنک فائیو دستیاب ہوگی اور پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک بنے گا۔

روس سے کورونا ویکسین درآمد کرنے والی مقامی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویکسین ایک سے دو ہفتے میں پاکستان میں دستیاب ہونے کی تصدیق کی اور بتایاکہ اسپٹنک فائیو ویکسین 91.6 فیصد مؤثر ہے ۔غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں نجی لیب کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان کا دیگر ویکسین درآمد کرنے کا منصوبہ ہے لیکن اسپٹنک فائیو کی دستیابی پہلے ہوگی۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا کی دوسری لہر جاری، مزید 57 افراد ہلاک

انہوں نے ویکسین کی درآمدی قیمت یا لاگت کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا تاہم واضح کیاکہ پاکستان میں اسپٹنک فائیو ویکسین کی قیمت عالمی سطح کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر اسپٹنک کی 2 ڈوز کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے جو 3 ہزار 200 پاکستانی روپے کے قریب بنتی ہے۔

نجی لیب کے ڈائریکٹر نے کہا کہ عالمی سطح پر ویکسین کی طلب بہت زیادہ ہے ، اگلے تین سے چار ماہ میں جب زیادہ ویکسین دستیاب ہوگی تو قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ویکیسن کی من مانی قیمت پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

سابق معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے بھی کہا کہ قیمت محدود نہ رکھی گئی تو اس سے عدم مساوات کو مزید تقویت ملے گی، ذرائع  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ وہ نجی لیب سے براہ راست معاہدے سے لاعلم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

عالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے