پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر میں  ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار امیدواروں کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے امور گلگت بلتستان اور کشمیر علی امین گنڈا پور نے پابندی کے باوجود خواجہ فاروق، میر عتیق الرحمان، راجہ منصور احمد اور چوہدری شہزاد محمود کے ہمراہ شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مظفر آباد کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ ایل اے 29 مظفر آباد 03 میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار خواجہ فاروق نے یونیورسٹی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کروایا جس میں وفاقی وزیر برائے امور گلگت بلتستان اور کشمیر علی امین گنڈا پور نے پابندی کے باوجود خواجہ فاروق، میر عتیق الرحمان، راجہ منصور احمد اور چوہدری شہزاد محمود کے ہمراہ شرکت کی۔

واضح رہے کہ بھیجے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار باوجود آگاہی کے حکم الیکشن کمیشن کی عدولی کے مرتکب ہوئے جس کی پاداش میں الیکشن کمیشن ایکٹ 2020 کے تحت ضابطہ کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے امیدواران تحریک انصاف خواجہ فاروق، میر عتیق الرحمان، راجہ منصور احمد، چوہدری شہزاد محمود کی ناہلی کی تحریک سفارش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے