رمضان پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اس بار رمضان پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں بے پناہ شکایات آئیں تھی۔ اس بار مائنس یوٹیلٹی اسٹورز رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کرپشن کو روکا جاسکے۔

دوران خطاب وزیراعظم نے جنوری میں مہنگائی کم ترین شرح پر آنے پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، اُن کی ٹیم اور ایف بی آر سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سیکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا کہ اس سے امن قائم ہوگا، اس کا حال ہم نے دیکھ لیا، قیام امن کےلیے نوجوانوں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان میں ایگریکلچر ٹیکس کی منظوری پر صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے