ایران

فلسطینیوں کو اس وقت مزید حمایت کی ضرورت ہے: رئیسی

پاک صحافت ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ فلسطین کو دنیا بالخصوص عالم اسلام کی حمایت کی ضرورت ہے۔

صدر رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ماضی کی نسبت اب زیادہ حمایت کی ضرورت ہے۔ سید ابراہیم رئیسی نے یہ بات قطر کے حکمران سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہی۔

شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے بات چیت میں فلسطینیوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے صدر نے مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کی طرف سے صیہونی حکومت کی حمایت کو گرین سگنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلسطینیوں کو ماضی کے مقابلے میں دنیا کی زیادہ اور موثر حمایت کی ضرورت ہے۔

ابراہیم رئیسی کے مطابق فلسطینی نسل کو تباہ کرنے والے صہیونی جرائم کو روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینیوں کو اسلامی ممالک کی حمایت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

اس ٹیلیفونک گفتگو میں قطر کے حکمران نے کہا کہ علاقائی اور اسلامی ممالک متحد ہو کر ناجائز صیہونی حکومت کی جنگ کو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین کے بے گناہ عوام کے خلاف ہر قسم کے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے