جان اچکزئی

دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بھارت ملوث ہے۔ نگران وزیر اطلاعات

کوئٹہ (پاک صحافت) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بھارت ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی سے ثابت ہوگیا کہ دو ہمسایہ ممالک ہمیں بلیک میل کررہے ہیں، دہشت گردی وہاں سے ہورہی ہے جن کی ہم نے 50 سال مہمان نوازی کی ہے۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اس خطے میں تباہی مچاکر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے۔ کینیڈین شہری کے قتل سے ثابت ہوگیا بھارت دہشتگرد ریاست ہے، بھارت کے خلاف تمام ثبوت ہونے کے باوجود عالمی طاقتوں کی خاموشی معنی خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے 54 ہزار سے زائد تارکین وطن واپس جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے اور ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، سب کو معلوم ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے