کراچی (پاک صحافت) پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، بھارت خفیہ ایجنسی راء سے تعلق رکھنے والے 2 انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے 2 انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار کرلئے، دہشتگردوں سے 2 ہینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلیں ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی، ملزمان بیرون ملک سے بتائے گئے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملزمان تمام تفصیلات اور تصاویریں بیرون ملک بھیجتے تھے جبکہ ملزمان کو مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں، دہشتگردوں کا تعلق بھارت خفیہ ایجنسی راء سے ہے۔