چین روس

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں

سمرقند (پاک صحافت) چین سمیت ایشیائی ممالک کے سربراہان کی ازبکستان کے شہر سمرقند میں ملاقات کے دوران چین اور روس کی بحری افواج نے مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کہ چین اور روس کی بحری افواج بحرالکاہل میں مشترکہ گشت کررہی ہیں۔ روس کے وزارت دفاع کے مطابق دونوں ممالک کے عملے نے توپ خانے اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے حکمت عملی پر مبنی فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشترکہ مشقوں کا مقصد گشت کے فرائض میں روس اور چین کے درمیان بحری تعاون کو مضبوط بنانا، ایشیا پیسفک خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا، ساحل کی نگرانی اور روس اور چین کے سمندری اقتصادی زونز کی حفاظت شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایران پاکستان

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے امکانات

پاک صحافت امن پائپ لائن کی تکمیل اور ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے