وزیراعظم شہباز شریف

دھونس اور ہراساں کرکے اداروں کو جُھکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دھونس سے اور ہراساں کرکے اداروں کو جُھکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے  اپنے حالیہ بیان میں  وفاقی وزراء کی جانب سے  الیکشن کمیشن کو نشانہ بنانے سے متعلق کہا ہے کہ حکومتی ارکان ایک ایسے موقع پر الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں جب ملک داخلی اور خارجی مسائل میں گِھرا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کےصدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو توہینِ عدالت کے مرتکب 2 وزراء کی حمایت کی ہدایت الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اداروں کو جھکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے