پیٹرول

وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے ستائے عوام کو خبردار کرتے ہوئے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دے دیا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دواران واضح کہا کہ ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کے دوران ملک میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ہمیں  پیٹرول کی قیمت  بڑھانے پڑے گی۔ قوم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  3 سے 4 مہینے میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھی ہیں مگر  ہم نے پاکستان میں تیل کی قیمت صرف 33 فیصد ہی بڑھائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت بھارت میں تیل کی قیمت 250 روپے، بنگلا دیش میں 200 روپے اور پاکستان میں 138 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے