ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی قندھار میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قندھار حملے میں قیمتی جانوں کانقصان ہوا اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے، جس کی پاکستان سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ تشویش ہے، جسے دونوں ممالک کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے