ماہی گیر

حکومت کا جذبہ خیرسگالی کے تحت 200 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 200 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو 12 مئی کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ماہی گیروں کی جانب سے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی روز کا معمول ہے جس کے نتیجے میں ان ماہی گیروں کو گرفتار کیا جاتا ہے جبکہ قانونی مراحل طے کرنے کے بعد انہیں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم بحال کردی۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کےلیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے