ساجد حسین طوری

حکومت نے اس سال 10 لاکھ افراد کو باہر بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ساجد حسین طوری

اسلام آباد (پاک صحافت) ساجد حسین طوری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس سال 10 لاکھ افراد کو باہر بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ حکومت افرادی قوت کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیلئے کوٹہ مختص کرنے پر کام کررہی ہے۔ افرادی قوت کی برآمد کے لیے نئی مارکیٹس تلاش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں رومانیہ، پرتگال اور یونان سمیت کئی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالٹا، پولینڈ، ہنگری، جنوبی کوریا، جاپان، ملائیشیا، تاجکستان، سعودی عرب، ایران اور عراق نے بھی پاکستان سے افرادی قوت درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں ان میں سے کئی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے