شیری رحمان

حکومت قومی بحران کے وقت پاکستان کے خود مختار فیصلے کرنے کی صلاحیت کو بھی چھیننا چاہتی ہےشیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو عوام دشمن اور ملک دشمن حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت قومی بحران کے وقت پاکستان کے خود مختار فیصلے کرنے کی صلاحیت کو بھی چھیننا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت اسٹیٹ بینک کی “خودمختاری” متعلق بل کو بلڈوز کرنے کی کوشش کررہی ہے،  بڑے منصوبوں میں خودمختار ضمانتیں دینے کی حکومتی صلاحیت کا کیا ہوگا؟ ان کا کہنا ہے کہ  سینیٹ اجلاس کے لئے آدھی رات کو جاری شدہ ایجنڈا حکومت کے چھپے مقاصد کو بیان کرتا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  حکومت آئی ایم ایف کو بتانا چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ نے اسٹیٹ بینک متعلق بل پاس کیا ہے، حکومت قومی بحران کے وقت پاکستان کے خود مختار فیصلے کرنے کی صلاحیت کو بھی چھیننا چاہتی ہے۔اس طرح کی شرائط غیر سنی ہیں اور مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے مکمل طور پر مسترد کر دی گئی ہیں، پوری اپوزیشن حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے