قرضہ

حکومت آئندہ سال تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے جارہی ہے

اسلام آباد (پاک صحافت) سینئر تجزیہ کار شہباز رانانے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت آئندہ سال تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیری مصنوعات پر جی ایس ٹی دس فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کر دی ہے۔ اس سے کریم ، ڈیری ملک پاؤڈر، پیکٹ میں بند دہی، فلیورڈ ملک اور ٹی وائٹنر کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار شہباز رانا نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، دوسری جانب پروگرام میں شریک سینئر صحافی مہتاب حیدر نے کہا کہ  جب سے شوکت ترین آئے ہیں حکومت کے وعدے اور دعوے بہت زیادہ ہیں۔ آئی ایم ایف بجٹری سپورٹ نہیں کرسکتا مگر حکومت نے بجٹ سپورٹ کے لیے بڑی رقم رکھی ہے۔

واضح رہے کہ سینئر تجزیہ کار شہباز رانانے مزید بتایا کہ بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت آئندہ مالی سال17.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لینے جا رہی ہے جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ ہو گا۔ حکومت ہمیشہ یہ کہتی ہے کہ وہ پچھلے قرضے واپس کرنے کے لیے مزید قرض لے رہی ہے۔ فارن کمرشل لون کی مدت ایک سے ڈیڑھ سال ہوتی ہے۔ یہ کم از کم پانچ ارب ڈالر کا تو مان لیں کہ یہ ان کا لیا ہوا قرضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے