حکومتی نااہلی کیوجہ سے 22 کروڑ عوام پریشان ہیں۔ یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آج پاکستان کی بائیس کروڑ عوام پریشان ہیں لیکن حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود اپوزیشن تعاون کر رہی ہے، ہم جب سوال کا جواب مانگتے ہیں تو یہ سابقہ حکومتوں کی بات کرتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہر مہینے پیٹرول کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے 22 کروڑ عوام پریشان ہیں جبکہ آج ان کی اکثریت کی وجہ سے 22 کروڑ عوام رو رہی ہے۔ حکومت نے تین سال میں ملکی معیشت کا جو حال کیا ہے وہ آئندہ تیس سالوں میں بھی ٹھیک نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں