حکومتی اتحاد

حکومتی اتحاد کیجانب سے عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومتی اتحاد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کیلئے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ کے بعد نااہل قرار دلوایا جائے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کارروائی اور طریقہ کار کا فیصلہ کل وفاقی کابینہ کرے گی۔

اجلاس میں یہ بھی طہ پایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کرنے نہیں دیا جائے گا، کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو ریڈ زون کے باہر جہاں مرضی کرلے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویر و دیگر افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے