حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کیجانب سے لاہور دھماکے کی مذمت اور اظہار افسوس

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے یہ واقعہ ناکافی ہے۔

رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ امن او امان کی صورت حال انتہائی گھمبیر ہے جس کا اندازہ حکمرانوں کو نہیں ہے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آج جوہر ٹاون میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک تین شہری جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے