ن لیگی امیدوار

اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے ن لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز بحال کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 11 جنوری کو کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز معطل کیے تھے تاہم جمعے کے روز معطل کیے گئے نوٹیفکیشز کو بحال کر دیا گیا۔ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 98 ون کے تحت کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز بحال کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل، این اے47 سے طارق فضل چوہدری جبکہ این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی برقرار رکھی۔ میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تینوں حلقوں کے حوالے پروپیگنڈا کیا جاتا رہا، فراڈ اور پروپیگنڈا سے پی ٹی آئی نے نوٹیفیکیشنز رکوائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے