خورشید شاہ

حکومت کے رویّے نے پارلیمنٹ میں مایوس کیا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور عوام تکلیف سے گزر رہے ہیں، گیس کی شارٹیج اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ پہلی دفعہ دیکھا کہ جون جولائی میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے آیا، تاہم مجھے بجٹ کے اہم سیشن میں شرکت سے روکا گیا۔ میرا پروڈکشن آرڈر اسمبلی کے سیشن تک تھا وہ ختم ہو گیا، اسمبلی میں فنانس بل پر ووٹنگ میں حصہ لیا، فنانس بل پر ووٹنگ کیلئے روکا گیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی سلیکشن میں میں بھی قصور وار ہوں، چیئرمین نیب کی تعیناتی کے وقت اعلیٰ قیادت سے مشاورت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اس ملک کے چنے ہوئے لوگوں کی جگہ ہے جہاں عوام کی بات کرتے ہیں، حکومت کے رویّے نے پارلیمنٹ میں مایوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے