اسلام آباد (پاک صحافت) حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے تحویل میں لے لیا، انہیں 25 مارچ کو کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے راہداری ریماںڈ کی استدعا کی۔
واضح رہے کہ آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی تھی۔ عدالت نے پولیس کو حسان نیازی سے متعلق ریکارڈ سمیت کل بلا لیا۔ حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر عدالت میں دلائل بھی کل ہوں گے۔