ٹوئٹر

ٹوئٹر نے  اپنے حریف سوشل میڈیا سائٹس کے لنک پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ٹوئٹر پر فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لنک شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی۔  کمپنی کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پرپابندی کے باوجود ٹوئٹرپراشتہارات کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے بہت سے صارفین دیگر سوشل میڈیا پلیٹفارمز پر بھی متحرک ہیں تاہم اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹفارم کی فری پروموشن کی اجازت نہیں دیگا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی ایسا مواد حذف کر دے گی جو فیس بک، انسٹاگرام، مسٹوڈان، ٹرتھ سوشل، ٹرائبل، اور نوسٹر  جیسے سوشل میڈیا پلیٹفارم کے اکاؤنٹس سے جڑا ہوا ہوگا۔

واضح رہے کہ پروفیشنل نیٹورکنگ پلیٹفارم لنکڈ ان اور چین کے شارٹ ویڈیو پلیٹفارم ٹک ٹاک کا نام اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے اتوار کے روز جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جو اکاؤنٹ بنیادی طور پر دیگر سوشل میڈیا پلیٹفارمز کے مواد کی  پروموشن کے مقاصد کیلئے استعمال کیے جائیں گے ایسے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا جائے گا تاہم دیگر سوشل میڈیا ویبسائٹس سے ’’کراس پوسٹنگ‘ کی اب بھی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے