دھماکا

حب میں کار دھماکا، نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر جاں بحق

حب (پاک صحافت) بلوچستاں کے علاقے حب میں کار کے قریب دھماکے سے نجی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری جاں بحق ہوگئے۔ عیدگاہ تھانے کے ایس ایچ او ندیم حیدر کا کہنا تھا کہ 35 سالہ شاہد زہری نجی ٹی میٹر ون نیوز سے منسلک تھے اور حب میں گاڑی میں جارہے تھے کہ حملہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ دیسی ساختہ بم دھماکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شدید زخمی ہونے والے شاہد زہری اور دوسرے زخمی کو ابتدائی طور پر حب سول ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی لایا گیا جہاں شاہد زہری دم توڑ گئے۔ حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں اور دھماکے کی نوعیت بھی ابتدائی طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی۔

واضح رہے کہ رہے کہ رواں برس مارچ میں سکھر میں ایک نجی نیوز ٹی وی چینل سے منسلک صحافی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رائل نیوز ٹی وی سے وابستہ اجے لالوانی پر مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک حجام کی دکان پر بیٹھے تھے۔ حملے کے نتیجے میں صحافی زخمی ہوئے تھے جس پر انہیں سکھر کے سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے