مریم اورنگزیب

پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  کہا ہے کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم اس سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کشمیری رہنما مشعال ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے بھارت جتنی مرضی کوشش کرلے، کشمیری عوام کے جذبے اور آزادی تحریک کو دبا نہیں سکتا ہے۔  انہوں نے حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر آج تک کسی بھی منفی سرگرمی کا الزام نہیں لگا ہے لیکن بھارت نے دہشت گردی کے جعلی مقدمات بنا کر یاسین ملک پر 19 مئی کو فرد جرم عائد کی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 25 مئی کو سزا سنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یاسین ملک کی کشمیر کاز کے لئے لازوال قربانیاں ہیں، تہار جیل سے ان کی جاری ہونے والی ویڈیو میں وہ ایک ہی بات بول رہے ہیں کہ انہیں بولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ یاسین ملک کو فری ٹرائل دینے سے روکا جا رہا ہے، انہیں اپنا کیس لڑنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، عالمی برادری کو بھارت کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پرحاضری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران ایران کے صدر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے