میلادالنبی

جشن عید میلادالنبی ﷺ آج ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا

اسلام آباد (پاک صحافت) رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن عید میلادالنبی ﷺ آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کا آغاز بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے کیا گیا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ پاک فوج کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں حضور نبی کریمﷺ سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عاشقان رسولﷺ اپنے اپنے انداز میں والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں سے جید علمائے کرام بھی خطاب کررہے ہیں جن میں سیرت النبیﷺ بیان کی جارہی ہے۔ جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر سمیت سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے