لیگی رہنما اختیار ولی

لیگی رہنما کا مہنگائی کیخلاف انوکھااحتجاج، پیٹ پہ پتھر باندھ کر اسمبلی پہنچ گئے

پشاور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے پیٹ پر پتھر باندھ کے اسمبلی میں داخل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اختیار ولی مہنگائی کے خلاف احتجاجاً پیٹ پر پتھر باندھ کر خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو غریبوں کی بھوک کا احساس نہیں۔ غریب لوگ کچرا کنڈی سے خوراک تلاش کرنے پر مجبور ہیں ایسے حالات میں چپ نہی بیٹھ سکتے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے پلے کارڈ اٹھا کر اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کیا تو اپوزیشن پارٹیوں کے دیگر ارکان نے بھی احتجاج میں ان کا ساتھ دیا۔ ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے