فواد خان

پاکستانی اداکاروں سے بھارتی فنکار خوفزدہ ہیں؟ اس سوال پر فواد خان نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار فواد خان کا کہنا ہے کہ سیاست سب جگہ پر ہوتی ہے اس طرح بالی ووڈ میں بھی بہت سیاست ہے۔ خیال رہے کہ فواد خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے اور بھارتی عوام کی جانب سے ملنے والی محبت کے بارے میں بات کی۔

تفصیلات کے مطابق پوڈ کاسٹ کے میزبان احمد علی بٹ نے اداکار سے یہ سوال پوچھا کہ کیا بھارت میں پاکستانی اداکاروں کی شہرت دیکھ کر بھارتی اداکار خوفزدہ ہوتے ہیں؟ فواد خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا مشکل سوال ہے کیونکہ مجھے بھارت سے بہت محبت بھی ملی ہے۔ اداکار نے کہا کہ سیاست ہر انڈسٹری میں ہوتی ہے، پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی ہوتی ہے، انسان اپنے ملک کی انڈسٹری میں ہونے والی سیاست کا مقابلہ زیادہ آسانی سے کر سکتا ہے، میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے ایسی باتیں بھارت میں سنی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے کہا کہ جہاں تک بات ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی شہرت کو بھارتی اداکار خطرہ سمجھتے ہیں یا نہیں تو میں خود تھوڑا سا مختلف نظریہ رکھتا ہوں، مجھے ایسا نہیں لگتا کہ جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے بلکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے تو اس لیے میں بھارت میں اپنی پی آر ٹیم کو کہتا ہوں کہ وہ میرا نام ہر جگہ پر سامنے نہ لائیں۔

یہ بھی پڑھیں

راحت فتح علی خان کےلیے استاد بڑے غلام علی خان ایوارڈ

(پاک صحافت) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو استاد بڑے غلام علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے