طارق فضل چوہدری

تیل کی قیمتیں بڑھنے پر عمران خان وزیراعظم کو چور کہتے تھے۔ طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں عمران خان تیل کی قیمتیں بڑھنے پر وزیراعظم کو چور کہتے تھے، آج ان کا اپنا قول ان پر ہی فٹ آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست الگ چیز ہے، گھر اور نجی زندگی کی اہمیت ہوتی ہے، مریم نواز کی ذات پر وفاقی وزراء نے باتیں کیں۔ گالیاں دینا غلط ہے، سیاسی قیادت کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سے 2018 کے دوران عمران خان نے گالیوں کی سیاست کی، ریحام خان کو کسی نے نہیں اکسایا کہ وہ یہ باتیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ایک ساتھ 12 روپے پہلے کبھی نہیں بڑھی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، تیل کی قیمتیں بڑھنے پر عمران خان وزیراعظم کو چور کہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے