وزیر تعلیم سندھ

تحریکِ انصاف کراچی سے فارغ ہو چکی ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر محنت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کراچی سے فارغ ہو چکی ہے، شہر کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) جب چاہے انتخابی مہم شروع کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت بلاول ہاؤس سے اسٹار گیٹ تک ریلی نکالی گئی۔ بلاول ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ  بھرپور انتخابی مہم چلائی ہے، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، ہم ایم کیو ایم کے سامنے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعید غنی یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین سے واقف ہوں، اتنا قانون تو ہم نے بھی پڑھا ہے، قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔خیال رہے کہ  کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوں گے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں شہروں میں اتوار کو الیکشن کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے