Aska کمپنی کی ‘فلائنگ کار’ بہت جلد آپ کو دستیاب ہوگی

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں اڑنے والی گاڑیوں کو بنانے کے لیے متعدد کمپنیوں کی جانب سے کام کیا جارہا ہے مگر اب تک کچھ خاص پیشرفت نہیں ہوسکی۔ مگر ایک کمپنی Aska کی گاڑی اے 5 جلد اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔ درحقیقت آپ اسے اپنے لیے پری آرڈر کے ذریعے بک بھی کروا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ دنیا کی پہلی فلائنگ کار ہے جس میں 4 نشستیں موجود ہوں گی اور کمپنی کے مطابق یہ بہت جلد صارفین کو دستیاب ہوگی۔ کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر کمپنی کے سی ای او گائے کپلینسکی نے بتایا کہ امریکی ایوی ایشن حکام کی جانب سے گاڑی کی آزمائشی پرواز کی اجازت ایک ماہ کے اندر دی جاسکتی ہے جبکہ 2026 تک اسے رائیڈ شیئرنگ سروس کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس گاڑی میں الیکٹرک بیٹریوں کے ساتھ ایک چھوٹا گیس انجن دیا گیا ہے اور اس کے اوپر کسی ہیلی کاپٹر کی طرح ونگز  موجود ہیں۔ اس گاڑی کو کسی ہیلی کاپٹر کی طرح اڑایا یا لینڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ بیٹریوں کو گھروں میں چارج کرنا ممکن ہوگا۔ یہ گاڑی سنگل چارج پر 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈھائی سو میل تک پرواز کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے