احسن اقبال

تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک بن چکی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی اسکیم پر عمل کر ر ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترکیہ میں گولن تحریک کے حمایتی انتظامیہ، عدلیہ، پولیس اور فوج میں گھس چکے تھے، پاکستان کو بھی ریاست کے دفاع کیلئے اردگان کی طرز پر اس تحریک انتشار سے نمٹنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں سے اب تک بانی پی ٹی آئی نے انتشار، تشدد کی سیاست کو پروان چڑھایا، بانی پی ٹی آئی ریاست کو اندر سے کھوکھلا اور کمزور کرنے کی سازش کا مرکزی کردار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سی پیک کا پہیہ چلتا، چین کا اعلی سطح کا دورہ طے ہوتا ہے تحریک انتشار کی دھرنا سیاست کا بٹن آن ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے