عطا تارڑ

اب تمام وزارتوں سے اہداف پر جواب دہی کی جائے گی۔ عطاء تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اب تمام وزارتوں سے اہداف پر جواب دہی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرحوم کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا مشہود احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ مرحوم کے بچوں کی تعلیم اور روزگار کے لئے جماعت کی سطح پر بھرپور کام کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ آج معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں، فیصلہ سازی اور مشاورت میں کارکنوں کا حصہ ہونا چاہیے ہم اس حوالے سے کام کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، پارٹی کے سیاسی ورکرز کو ان کا مقام دلوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے