شیری رحمان

تباہی سرکار نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق اور تباہی سرکار نے اب تک عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے، ہر بار یوٹرن کا سہارا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے عوامی مارچ کے دباؤ میں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 5.94 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کے فیصلے سے یوٹرن لے لیا ہے، اب پیٹرول کی قیمتوں پر بھی یوٹرن لیا جائے گا۔ پی ٹی آئی حکومت کے تمام ریلیف پیکج جھوٹ پر مبنی ہیں، اس حکومت میں ریلیف صرف امیروں کو ملا ہے، عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے