تاریخ نے پروف کر دیا یہ لوگ حکومت نہیں کر سکتے، یہ نامعقول ہیں، آصف زرداری

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نااہل اور نامعقول حکومت قرار دے دیا۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو پہلے دن چلے جانا چاہیے تھا،میں تو کب سے کہہ رہاہوں یہ حکومت نہیں کرسکتے، یہ نامعقول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق صدر اورپی پی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ انشا اللہ بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور  سابق صدر سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شمولیت سے متعلق سوال کیا تو اس کے جواب میں آصف علی زردارای نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میں نہیں سمجھتا کہ ایسا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں