مراد علی شاہ

بیگم نصرت بھٹو ایک ثابت قدم اور قدآور شخصیت تھیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ایک ثابت قدم اور قدآور شخصیت تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بیگم نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ایک ثابت قدم اور قدآور شخصیت تھیں۔ بیگم نصرت بھٹو نے جس بہادری سے شہید بھٹو کا مشن آگے بڑھایا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایم آر ڈی تحریک کو متحرک کرنے میں جو کردار ادا کیا وہ ہی جمہوریت کی بقا کا سبب بنا۔ بیگم نصرت بھٹو نے اس ملک میں جمہوریت کی جدوجہد میں جو قربانیاں دیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے