رانا ثناءاللہ

میری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہی ہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں جبکہ نواز شریف میری طرح ان کے بھی لیڈر ہیں اور اس حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے پارٹی صدارت چھوڑنے کی باتیں جھوٹی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کے حامیوں کو پریزائڈنگ افسر لگایا گیا، اس مرتبہ دھاندلی کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا، پہلی دفعہ ہوا کہ جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ ضمنی الیکشن میں پڑے، کشمیر الیکشن میں بھی اسی طرح کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے