قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کی نئی خطرناک لہر سے اسمبلی ممبران اور عملے کو بچانے کے لئے قومی اسمبلی کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت اگلے دو دن تک قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی عدم دلچسپی اور سنجیدگی کے باعث کورونا وائرس نے ایک بار پھر ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جس کے نتیجے میں حکومت نے تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز کو بند کرنے کے بعد اب قومی اسمبلی کو بھی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں اگلے دو دن تک معطل رہیں گی جبکہ علمے کے لئے ٹرانسپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فون دستیاب رہیں تاکہ بوقت ضرورت رابطہ کیا جاسکے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کو بند کرنے کا مقصد جراثیم کش سپرے کرنے ہے جو اگلے دو دن تک مکمل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے