سرفراز بگٹی

بندوق کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزا پالیسی کو وزارت داخلہ نے کاروبار دوست بنایا ہے۔ سرمایہ کاروں کو ویزا کی فراہمی میں آسانی پیدا کی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو آسان شرائط پر ویزا کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ملک میں اسمگلنگ کے خلاف مہم جاری ہے۔ بہت عرصے سے ملک سے مختلف اشیا کی اسمگلنگ جاری تھی۔ وفاقی صوبائی حکومتیں مل کر اسمگلنگ کے خاتمے کےلیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگرنٹس سے متعلق پالیسی مرتب کی ہے۔ ملکی آبادی کا 78 فیصد ریکارڈ نادرا کے پاس موجود ہے، نادرا بہترین انداز میں اپنا کام انجام دے رہا ہے۔ بندوق کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

این ایف سی ایوارڈ پر وفاق یا آئی ایم ایف نے مجھ سے بات نہیں کی، مراد علی شاہ

(پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ این ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے