سیلاب

بلوچستان میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں خضدارمیں 10، قلات میں 9، کوئٹہ میں 3، دالبندین میں5، بارکھان میں 4، پنجگور اور پشین میں 3 ،3 اور ژوب میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں دادو، میہڑ، جوہی، خیرپور ناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بھی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے